ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداروں، منصوبوں کے نام منسوب کرنے کے حوالے سے نئی پالیسی

اداروں، منصوبوں کے نام منسوب کرنے کے حوالے سے نئی پالیسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علیم: اداروں، منصوبوں، سڑکوں اور گلیوں سمیت دیگر جگہوں کے نام منسوب کرنے کے حوالے سے نئی پالیسی مرتب، عملدرآمد کیلئے وفاق نے مراسلہ تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو ارسال کر دیا۔

کیبنٹ سیکرٹریٹ کامراسلہ تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو ارسال کر دیا گیا ہے، کسی بھی ادارے، منصوبے، سڑک ، گلیوں سمیت دیگر جگہوں کے نام منسوب کرنے سے قبل وفاقی سطح پر وزیر اعظم جبکہ صوبائی سطح پر وزیر اعلی سے اجازت نامہ لینا لازمی ہوگا۔ نئی پالیسی کے تحت منصوبے کا نام زندہ افراد اور کسی غیر ملکی کے نام پر رکھنے کی بھی اجازت نہیں، جن جگہوں کے نام برطانوی ناموں پر ہیں انکو اسلامی، تحریک آزادی کے کارکنوں، یا جنگ کے دوران شہید قومی ہیروز سے تبدیل کیا جائیگا۔

ثقافتی اداروں کا نام فنکاروں سے جبکہ پاکستان کے دوست ممالک کے سربراہان کے ناموں سے بھی منصوبوں اور اداروں کو منسوب کیا جا سکے گا۔ ملٹری لائنز اور کینٹ میں ادارےشہدا کے ناموں سے رکھنے کی اجازت کا اختیار چیف آف آرمی سٹاف، ایئر فورس اور نیول چیف کے پاس ہوگا،کسی ٹورنامنٹ کو گورنر، منسٹر، افسران، عوامی نمائندوں، یا انکی بیویوں سے منسوب نہیں کیا جا سکے گا۔