سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی، خواتین خوشی سے نہال

18 May, 2018 | 05:10 PM

حرااعوان

خان شہزاد: شہرکے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کارجحان غالب ہے، رواں ہفتے کے دوران سونے کی قیمت میں 1 ہزار 150 روپے فی تولہ کمی ہوئی ہے،خواتین قیمتوں میں کمی پر انتہائی خوش۔

تفصیلات کے مطابق صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں 1 ہزار 150 روپے کی ریکارڈ کمی دیکھی گی ہے۔ جس کے بعد خالص 24 قیراط فی تولہ سونا 6 ہزار 800 روپے کا ہوگیا ہے۔ اسی طرح 22 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 52 ہزار 66 روپے دیکھی گی۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:بڑے چورورں کا نیٹ ورک سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن کی ٹیم کے ہتھے چڑھ گیا 

 صدر لاہور ڈویژن صرافہ ایسوسی ایشن حاجی محمد افضل کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان غالب ہے۔ جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے تاہم سونے کے زیورات کی شوقین خواتین نے سونے کی قیمتوں میں کمی پر اطمینان کا اظہارکیا ہے۔

مزیدخبریں