ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلمسٹار صبا قمر نے ایف بی آر کے نوٹس کا جواب دے دیا

فلمسٹار صبا قمر نے ایف بی آر کے نوٹس کا جواب دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رضوان نقوی: ایف بی آر نے ماڈل واداکارہ صبا قمر کو نوٹس جاری کرکے آڈٹ کیلئے ریکارڈ سمیت طلب کررکھا تھا۔ ماڈل نے ایف بی آر کے نوٹس کا جواب دے دیا۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ماڈل و اداکارہ صبا قمر کا سال دوہزار چودہ ،پندرہ  کا انکم ٹیکس آڈٹ شروع کرکے نوٹسز جاری کر رکھے ہیں۔ محکمہ نے فلمسٹار سے اثاثہ جات کی مکمل تفصیلات طلب کی تھیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں:  اسٹیج کوئین اداکارہ نرگس بھی ایف بی آر کے ریڈار میں آگئیں

صبا قمر نے ایف بی آر کو سال 2014 کا جواب جمع کروا دیا ہے۔ جبکہ سال 2015 کا جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ رکھی ہے۔ ایف بی آر نے اداکارہ کی تمام سفری معلومات ایف آئی اے سے پہلے ہی حاصل کر رکھی ہیں۔ ایف بی آر نے صبا قمر سے سال 2014 , 2015 کے تمام اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کیں تھیں۔