بڑے چورورں کا نیٹ ورک سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن کی ٹیم کے ہتھے چڑھ گیا

18 May, 2018 | 04:46 PM

حرااعوان

شاہد ندیم: سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن کی ٹیم نے نصیر آباد کے علاقہ میں آپریشن کرتے ہوئے 20 گھروں کا نیٹ ورک پکڑ لیا۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق جنرل مینجر لاہور ریجن قیصر مسعود کی ہدایت پر ٹیم نے نصیرآباد گلبرگ کے علاقہ میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں 20 گھروں میں گیس کا غیر قانونی استعمال پکڑا گیا۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:رمضان المبارک میں ناجائز منافع خور مافیہ شہریوں کو بخشنے کیلئے تیار نہیں 

  سوئی گیس حکام کے مطابق گھریلو میٹر لگا کر نیٹ ورک بچھایا گیا تھا۔ جس کی وجہ سے معاہدے کی خلاف ورزی ہو رہی تھی۔ ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے کنکشن منقطع کر دیا اور محکمانہ کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزیدخبریں