سٹی (42) دس سال کی تاخیر کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے سرجیکل ٹاور کا افتتاح کر دیا۔ جس میں مریضوں کو بہترین سہولیات میسر کی جائے گی۔
سٹی 42 نیوزذرائع کے مطابق وزیر اعلی پنجاب نے میو ہسپتال میں سرجیکل ٹاور کا افتتاح کیا ہے۔ یہ ٹاور 100 بستروں پر مستمل ہے۔ یہاں برن یونٹ بھی موجود ہے۔
اس ٹاور کو جدید مشنیری سے آراستہ کیا گیا ہے۔ مریضوں کی مفت تشخیض کے علاوہ ادویات بھی مفت فراہم کی جائیں گی۔ تمام رجسٹریشن ، ادویات کی فراہمی، تشخیض کو آئی ٹی سسٹم سے منسلک کیاگیا ہے۔ علاوہ ازیں سٹاف کا ریکارڈ بائیو میٹرک ہوگا۔ یاد رہے کہ یہ ٹاور پچھلے 25 سال سے تیار کیا جارہا تھا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: عمرہ کا جھانسہ دیکر 300 افراد سے پیسے بٹورنے والا فراڈیہ گرفتار
وزیر اعلیٰ نےافتتاح کے موقع پر سرجیکل ٹاور میں مریضوں کیلئے سہولتوں کا جائزہ بھی لیا ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق ، چیف سیکرٹری زاہد سعید، پروفیسر اسد اسلم سمیت دیگر بھی موجود تھے. وزیر اعلیٰ پنجاب نے سرجیکل ٹاور کی تعمیر میں نمایاں کردار ادا کرنے والے پروفیسر ابرار کو تمغہ خدمت دینے کی سفارش کرتے ہوئے پروفیسر اور ڈاکٹرز سمیت دیگر سٹاف کے لیے دس لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ۔
پڑھنا مت بھولئے: وزیراعظم بننے کا جنون، کپتان نے حکومت چلانے کا منصوبہ بنا ڈالا
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے اورنج لائن میں 70 ارب کی بچت کی اس پر نیب کو پنجاب حکومت کو سرٹیفکیٹ دینا چاہیے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب جوش خطابت میں دوسرے کے بجائے کہتے رہے کہ آج پہلا روزہ ہے۔