آئی جی پنجاب کو معذور کی فریاد نہ سننا مہنگا پڑ گیا، توہین عدالت کی زد میں آگئے

18 May, 2018 | 02:02 PM

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کپٹن (ر)عارف نواز کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔اغواء ہونے والی بارہ سالہ لڑکی کی ماں نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے کانسٹیبل رانا ارشاد کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ وہ پولیس ایلیٹ فورس ٹریننگ سکول بیدیاں میں ڈیوٹی کر رہا ہے، جسمانی معذور ہونے کے باعث وہ سخت ڈیوٹی نہیں کر سکتا۔ اس نے آسان ڈیوٹی کے لئے آئی جی پنجاب کو درخواست دی۔ شنوائی نہ ہونے  پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔ جس نے 27 اپریل 2018 کو آئی جی پنجاب کو زیرالتواء درخواست پر فیصلہ کرنے کاحکم دیاا اس کے باوجود فیصلہ نہیں کیا گیا۔

خبر پڑھیں۔۔۔2018 کا انتخابی معرکہ 110 جماعتوں کے درمیان ہو گا، فہرست جاری

درخواستگزار نے استدعا کی کہ حکم عدولی پر آئی جی پنجاب عارف نواز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

مزیدخبریں