ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرپشن کیس میں گرفتار احد چیمہ اور شاہد شفیق کی مشکلات مزید بڑھ گئیں

کرپشن کیس میں گرفتار احد چیمہ اور شاہد شفیق کی مشکلات مزید بڑھ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق) احتساب عدالت نے آشیانہ ایل ڈی اے کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ اور بسم اللہ کنسٹرکشن کمپنی کے چیف ایگزیکٹو شاہد شفیق کے جسمانی ریمانڈ میں مزید تین روز کی توسیع کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق جج منیر احمد کی عدالت میں نیب نے احد چیمہ اور شاہد شفیق کو سات روز کا جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا، آشیانہ کیس میں نیب احد چیمہ کا 88 روز کا ریمانڈ لے چکی ہے، نیب کے پراسیکیوٹر نے احد چیمہ کا غیر قانونی اثاثے بنانے کے الزام میں پندرہ روز کا جبکہ آشیانہ کیس میں مزید دو روز کا ریمانڈ دینے کی استدعا کی، احد چیمہ کے وکلا ءنے ریمانڈ کی مخالفت کی، تاہم عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعداحد چیمہ اور شاہد شفیق کا نیب پنجاب کو مزید تین روز کا جسمانی ریمانڈ دے دیا۔

یہ خبر پڑھیں۔۔گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی بیماری کا ڈرامہ بے نقاب