2018 کا انتخابی معرکہ 110 جماعتوں کے درمیان ہو گا، فہرست جاری

18 May, 2018 | 12:46 PM

 (قذافی بٹ) 2018 کا انتخابی معرکہ  110 جماعتوں کے درمیان ہو گا، الیکشن کمیشن نے سیاسی و دینی جماعتوں کی فہرست جاری کر دی۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے 110 سیاسی و دینی جماعتوں کی ابتدائی جبکہ 330 انتخابی نشانات کی بھی لسٹ جاری کر دی ہے، پاکستان مسلم لیگ کے 8 جبکہ پیپلز پارٹی کے 4 دھڑے فہرست میں شامل ہیں، پاکستان مسلم لیگ، پاکستان مسلم لیگ (ف)، پاکستان مسلم لیگ (ج)، پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان مسلم لیگ شیر بنگال، پاکستان مسلم لیگ کونسل، پاکستان مسلم لیگ زیڈ اور پاکستان نیشنل مسلم لیگ شامل ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو، پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین، پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز لسٹ میں سرفہرست ہیں۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔صاف پانی کمپنی سکینڈل، حمزہ شہباز بھی نیب کے شکنجے میں آگئے

پاکستان تحریک انصاف اور تحریک انصاف نظریاتی بھی شامل ہے، دینی جماعتوں میں جمعیت علمائے اسلام (ف)، جمیعت علمائے اسلام (س)،جماعت اسلامی، مرکزی جمعیت اہلحدیث، اسلامی تحریک پاکستان، سنی تحریک، سنی اتحاد کونسل، پاکستان عوامی تحریک شامل ہے۔

خبر پڑھیں۔۔۔۔اسٹیج کوئین اداکارہ نرگس پر نئی مصیبت آن پڑی
 سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی اور لیگی رہنما سہیل ضیاء بٹ کی عام عوام پارٹی بھی فہرست میں ہے، معروف گلوکار جواد احمد کی برابری پارٹی پاکستان اور سابق آرمی چیف پرویز مشرف کی آل پاکستان مسلم لیگ بھی شامل ہے۔

خبر پڑھیں۔۔۔نوکریوں کا نوٹیفکیشن ملے گا تو اٹھیں گے، نابینا افراد ڈٹ گئے

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری 330 انتخابی نشانوں میں ٹائیگر، تیر، بلا، تلوار، سائیکل، کتاب، ہاتھی، اونٹ اور بلب، پتنگ، میزائل، موبائل فون، ماچس، آئس کریم شامل ہیں۔

مزیدخبریں