پنڈروری ڈیم تعمیر ہوگا یا نہیں؟

18 May, 2018 | 12:26 PM

حرااعوان

ملک اشرف: پنڈروری ڈیم کی تعمیر کا 11 کروڑ روپے معاوضہ نہ دینے کا معاملہ، سیکرٹری آبپاشی کو توہین عدالت کی درخواست پر شوکاز نوٹس جاری۔

تفصیلات کے مطابق پنڈروری ڈیم کی تعمیر کا 11 کروڑ روپے معاوضہ نہ دینے کا معاملہ حل نہ ہوسکا۔ سیکرٹری آبپاشی کو توہین عدالت کی درخواست پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔ چیئرمین پی اینڈ ڈی ،سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ کو شوکاز نوٹس جاری۔ درخواستگزار کی جانب سےعمران رضا چدھڑ ایڈوکیٹ نےدلائل دیئے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:ماں کی تلاش ،داد رسی کیلئے شہری سٹی42 آفس پہنچ گیا 

 واضح ہے کہ چیف انجینئرمحمدبشیرسمیت 6افسران کونوٹس جاری کیا گیا۔25مئی کوجواب طلب کر لیا گیا۔ غیرتسلی بخش جواب پرمحکمہ آبپاشی کے افسروں کوشوکازنوٹس جاری کیے گئے۔ جسٹس محمد محمد امیر بھٹی اسد اینڈ کمپنی کی درخواست پر سماعت کی۔ جسٹس محمد امیربھٹی کا کہنا تھا کہ کیو ں نہ حکم عدولی پرافسران کوجیل بھیج دیا جائے۔

مزیدخبریں