(رضوان نقوی) اداکارہ صبا قمر اور نور کے بعد تھیٹر کی معروف اداکارہ نرگِس بھی ایف بی آر کے ریڈار پر آگئیں۔
سٹی 42 کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نرگِس کے اثاثہ جات کی چھان بین شروع کر دی ہے. ایف بی آر نے غزالہ المعروف نرگِس کو سال 2016 کے انکم ٹیکس آڈٹ کیلئے نوٹس بھیج کر بنک اکائونٹس اور اثاثہ جات کا ریکارڈ مانگ لیا ہے.
ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے نرگِس کی ایڈن سٹی میں واقع رہائش گاہ 58 اے پر نوٹس بھیجوایا ہے. ایف بی آر نے سال 2016 کا انکم ٹیکس گوشوارہ بروقت جمع نہ کرانے اور اپنے اثاثہ جات کی تفصیلات ظاہر نہ کرنے پر چھان بین کا عمل شروع کیا۔