رمضان المبارک شروع ہوتے ہی عبائے اورحجاب کی مانگ بڑھ گئی

18 May, 2018 | 11:42 AM

Read more!

 (سیرت نقوی) رمضان المبارک شروع ہوتے ہی عبائے اورحجاب کی مانگ بڑھ گئی۔ حجاب اورعبائے کوجہاں حیا کی علامت سمجھا جاتا ہے وہیں یہ صنف نازک کی شخصیت ک وبھی نکھار دیتا ہے۔

مختلف رنگوں کے حجاب اور عبائیوں میں ملبوس خواتین کا یہی کہنا ہے کہ وہ حجاب اس لیے پہنتی ہیں کیونکہ حجاب میں وہ مزید خوبصورت لگتی ہیں اوراسلام میں بھی حجاب کی بہت اہمیت ہے۔

 رمضان کے آتے ہی نئے ڈیزائن آتے ہیں اور مارکیٹس میں رش بھی بڑھ جاتا ہے۔ حجاب جہاں عورت کے لیے پردہ ہے، وہیں اسے با اعتماد بنانے میں بھی مدد دیتا ہے۔ حجاب کی جہاں اسلامی نقطہ نظر سے اہمیت ہے، وہی عورت کی زینت کو بھی چار چاند لگا دیتا ہے، تبھی تو خواتین اسے شوق سے زیب تن کرتی ہیں۔

مزیدخبریں