جہانگیر ترین قرضہ معاف ، عبدالعلیم خان قبضہ مافیا ہیں: حمزہ شہباز

18 May, 2018 | 11:19 AM

Read more!

(عمر اسلم) شریف خاندان کے گرد گھیرا مزید تنگ ہونے لگا، وزیر اعلیٰ پنجاب کے بیٹے اور نون لیگ کے سینئر رہنما حمزہ شہباز نیب لاہور میں پیش ہوگئے،نیب ٹیم نے ان  سےصاف پانی کمپنی سکینڈل سے متعلق پوچھ گچھ کی۔

نیب کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا تھا کہ حمزہ شہباز شریف نے صاف پانی کی کئی اہم میٹنگز میں حصہ لیا اور کئی مقامات پر واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کی غیر قانونی ہدایات کیں۔ پیشی کے بعد حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں صاف پانی کیس میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کا حصہ نہیں۔ پانچ میٹنگز میں حصہ لیا تھا، اسی وجہ سے بلایا گیا۔ 18 سال کا تھا جب چھ ماہ جیل کاٹی۔ 1999 میں مشرف نے مارشل لاء لگایا۔ 10 سال تک نیب کے دفتر کے چکر لگاتا رہا مگر کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔

انکا کہنا تھا کہ زرداری صاحب کے سوئس بنک کھاتوں کی حقیقت کوئی نہیں بھولا، جہانگیر ترین قرضہ معاف جبکہ علیم خان قبضہ مافیا ہیں۔عمران خان کی میٹرو بس پر دھول اڑ رہی ہے جبکہ یہاں میٹرو ٹرین بھی چلا دی گئی ہے۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ 2018 کے الیکشن میں عوام احتساب کریں گے اور مسلم لیگ بھاری اکثریت سے جیتے گی، نیب کے دوبارہ بلانے پر بھی آؤں گا۔

مزیدخبریں