گرمیوں کی چھٹیاں نہ دینے پر 97 سکولوں کو نوٹس جاری

18 May, 2018 | 10:42 AM

Read more!

 (علی رضا، عثمان الیاس، عثمان ظہیر) ایجوکیشن اتھارٹی نے حکومتی احکامات کے باوجود گرمیوں کی چھٹیوں میں نجی سکول کھلے رکھنے پر شہر کے97  نجی سکولوں کو نوٹس جاری کردیئے۔ ایجوکیشن اتھارٹی کی مانیٹرنگ ٹیمیں آج جمعہ کے روز بھی نجی سکولوں کا دورہ کریں گی۔

ایجوکیشن اتھارٹی کے حکام کے مطابق جن نجی سکولوں کو نوٹس جاری کیے گئے ان میں ایجوکیٹرز، سٹی گرائمر، امریکن سکول سسٹم، سٹیپ گرائمر سکول، یوکے لائسیم سکول سسٹم، لاہور گرائمر، سنٹرل گرائمر سکول، جناح امپیریل سکول، کپس سکول جوہر ٹاﺅن، اوریل سکول شاہدرہ، دی قربان سکول والٹن، الصباح گرائمر سکول، علی المراد ہائی سکول، اسلامیہ ماڈل سکول مناواں، ایل جی ایس باغبانپورہ، ایل جی ایس ہربنس پورہ، منہاج ماڈل ہائی سکول، ماڈل پبلک سکول قائد ملت، بیکن ہائوس والٹن، ڈی ایچ اے ایجوکیشن سکول سسٹم، کینٹ ماڈل سکول شامل ہیں۔

گزشتہ  روز حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہر میں کئی پرائیویٹ سکولوں نے تدریسی سرگرمیاں جاری ر کھیں۔ کھلے سکولوں میں نیولائٹ سکول، عامر پبلک ہائی سکول، دی نالج سکول، دی رہبر سکول شادمان، ایجوکیٹرز، بیکن ہائوس، علائوالدین، دار ارقم، پاک اینجلز گرائمر سکول گلشن راوی، پاک اینجلز سکول شامل ہیں۔ والدین اور بچوں نے بتایاکہ چھٹیاں ملی ہیں نہ ہی چھٹیوں کا کام دیا گیا۔ سی ای او سکول ایجوکیشن اتھارٹی بشیر احمد گورایہ کا کہنا تھا کہ چھٹیوں کی خلاف ورزی کرنے والے سکولوں کو 20 ہزار یومیہ جرمانہ کیا جائے گا۔

مزیدخبریں