حسن علی: پنجاب اسمبلی کا 23واں اجلاس آج ساڑھے12بجے ہو گا،ایجنڈا جاری اسمبلی اجلاس کا آغاز تلاوت ، نعت اور قومی ترانے سے ہو گا۔
محکمہ پرائمری ہیلتھ ،محکمہ بہبود آبادی سوالات کے جوابات دینگے، غیر سرکاری ارکان 5 نئے بل اسمبلی میں پیش کریں گے، دی پنجاب لیٹر آف ایڈمنسٹریشن اینڈ سکشن سرٹیفکیٹ بل متعارف کروایا جائے گا۔
بل کا مسودہ قانون امجد علی جاوید کی جانب سے متعارف کرایا جائے گا،دی یونیورسٹیز اینڈ انسٹیٹیوٹ ترمیمی بل 2025 متعارف کروایا جائے گا،بل کا مسودہ قانون امجد علی جاوید متعارف کروائیں گے۔
دی نیشنل کالج آف بزنس لاہور ترمیمی بل 2025 متعارف کروایا جائے گا،ذوالفقار علی شاہ مسودہ قانون پنجاب اسمبلی میں متعارف کروائیں گے،دی فیکٹریز ترمیمی بل 2025 متعارف کروایا جائے گا۔
وقاص محمود مان،خرم اعجاز،شعیب امیر،محمد اطہر مقبول و دیگر مسودہ قانون پیش کریں گے،پنجاب انڈسٹریل ریلیشنز ترمیمی بل 2025 متعارف کروایا جائے گا۔
مسودہ قانون وقاص محمود مان متعارف کروائیں گے، 11مارچ 2025 سے زیر التواء قراردادیں پیش کی جائیں گی، صوبائی اسمبلی میں 113 اے کے تحت ارکان فوری اہمیت کے حامل معاملات اٹھائیں گے۔
پنجاب اسمبلی کا 23واں اجلاس آج ،5 نئے بل متعارف ہونگے
18 Mar, 2025 | 09:50 AM