پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس کی اندورنی کہانی سامنے آ گئی

18 Mar, 2024 | 08:33 PM

طیب سیف :  پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کی اندورنی کہانی سامنے آ گئی۔ 

ذرائع کور کمیٹی کے مطابق اجلاس کی صدارت بیرسٹر گوہر علی خان نے کی۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کور کمیٹی کے ممبران نے بانی پی ٹی آئی کے کیسز پر تفصیلی مشاورت کی، بانی پی ٹی آئی کے وکلاء نے تمام کیسز کے حوالے سے کور کمیٹی کو آگاہ کیا۔ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے بھی ویڈیو لنک کے زریعے کور کمیٹی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں شیر افضل مروت اور بیرسٹر علی ظفر کو کور کمیٹی ممبران نے متنازع بیان دینے باز رہنے کی ہدایت کی گئی، کہا گیا کہ پارٹی کے ممبران کا ایسا بیان پارٹی کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے، جس کے بعد شیر افضل مروت نے کور کمیٹی کے ممبران کو ائندہ کوئی بھی متنازع بیان نہ دینے کی یقین دہانی کروائی۔ 

کور کمیٹی ممبران کے مطابق حالیہ متنازع بیان پر شیر افضل مروت نے ممبران سے معزرت کر لی۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آئندہ ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے حوالے سے بھی لائحہ عمل تیار کیا گیا۔ پارٹی رہنماؤں کو اپنے اپنے حلقوں میں احتجاجی مظاہروں کی قیادت کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ 

مزیدخبریں