مریم نواز اور نواز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس، رمضان نگہبان پیکج کی کامیابی پر ٹیم کو مبارکباد دی

18 Mar, 2024 | 08:06 PM

سٹی42: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس، تین شہروں میں پائلٹ سوک ایڈمنسٹریشن سنٹرز بنانے کی تجویز کاجائزہ لیاگیا،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے جامع پلان طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز شریف اورمیاں نواز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں قائدن لیگ نواز شریف نے رمضان نگہبان پیکج کی کامیابی پر وزیر اعلیٰ مریم نواز اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ اجلاس کے دوران سوک ایڈمنسٹریشن سنٹرز کو لوکل ، سپیشل لاز، پرائس کنٹرول، پولیس کے اختیارات دینے کی تجویز پرغورکیاگیا جبکہ تین شہروں میں پائلٹ سوک ایڈمنسٹریشن سنٹرز بنانے کی تجویز کاجائزہ لیاگیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے جامع پلان طلب کیا۔

اس موقع پر میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ عارضی اقدامات کافی نہیں ، پرائس کنٹرول کےلئے ٹھوس پالیسی لائی جائے، ڈیمانڈ اینڈ سپلائی درست کرنے سے پرائس خودبخود کنٹرول ہو جائےگی ۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نےکہا پرائس کنٹرول کیلئے ایک باقاعدہ محکمہ ہونا چاہیے۔

اجلاس میں مریم اورنگزیب،عظمیٰ بخاری، بلال یٰسین، عاشق حسین ، ثانیہ عاشق نے شرکت کی، چیف سیکرٹری،ایس ایم بی آر اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجودتھے۔

مزیدخبریں