اویس کیانی : وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ملاقات ہوئی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی وزیر اعلیٰ ہاوس سندھ پہنچے ، جہاں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ان کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں سید مراد علی شاہ نے وزارت داخلہ و انسداد منشیات کا منصب سنبھالنے پر محسن نقوی کو مبارکباد دی ۔ وزیر اعلی سندھ نے نئی ذمہ داریوں کے حوالے سے محسن نقوی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سندھ کی وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے پر مراد علی شاہ کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا جس محنت سے آپ نے پنجاب حکومت کے امور سر انجام دئیے ، امید ہے کہ اسی جذبے سے آپ وزارت داخلہ کی اہم ذمہ داری بھی ادا کریں گے۔