ویب ڈیسک : وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کراچی پہنچ گئے، جہاں انہوں نے مزار قائد پر حاضری دی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی مزار قائد پہنچ گئے، انہوں نے مزار قائد پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔ محسن نقوی نے ملک کی ترقی، قیام امن، استحکام اور سالمیت کے لئے دعا کی، انہوں نے محسن نقوی نے وطن عزیز کے امن کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوتوں کے لئے خصوصی دعا کی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے وزیٹر بک میں تاثرات درج کئے۔ محسن نقوی نے قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت اور ان تھک محنت کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کا پاکستان ہماری منزل ہے ۔ قائد اعظم کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ہی وطن عزیز کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے۔