ویب ڈیسک : اےاین پی کے سربراہ اسفندیار ولی نے پی ٹی آئی رہنماء شوکت یوسفزئی کے خلاف 15 کروڑ روپے ہرجانے کا کیس جیت لیا۔
پشاور کی سیشن عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج نے اسفند یار ولی کے 15 کروڑ روپے ہرجانہ کیس کی سماعت کی۔ طارق افغان اور سجید آفریدی ایڈووکیٹ اسفندیار ولی کے وکلاء تھے۔دوران سماعت تمام دلائل سننے کے بعد ایڈیشنل سیشن جج اعجاز الرحمان نے اسفند یار ولی کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے شوکت یوسفزئی کو 15 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ شوکت یوسفزئی طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ شوکت یوسفزئی کی عدم پیشی پر ان کیخلاف یک طرفہ کارروائی کی گئی۔
واضح رہے کہ شوکت یوسفزئی نے اسفند یار ولی پر 25 ملین ڈالر میں پختونوں کا سودا کرنے کا الزام لگایا تھا۔ اسفندیار ولی نے 2019ء میں شوکت یوسفزئی کیخلاف ہرجانے کا کیس کیا تھا۔