عید الفطر کب ہوگی؟ ماہرین کی پیشگوئی

18 Mar, 2024 | 03:19 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: متحدہ عرب امارات میں ماہرین فلکیات کی جانب سے عید الفطر کی تاریخ کے حوالے سے پیشگوئی کی گئی ہے۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے بتایا ہے کہ اس سال عید الفطر بروز بدھ 10 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔اس کا مطلب ہے کہ متحدہ عرب امارات سمیت سعودی عرب کے مسلمان 30 دن کے روزے رکھیں گے۔

دوسری جانب چند میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پاکستان میں 10 اپریل کو عید الفطر کا چاند نظر آنے کی پیشگوئی کی گئی ہے یعنی پاکستان میں عیدالفطر 11 اپریل بروز جمعرات کو ہونے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں