لاہور؛ ون ویلرز کی پولیس پر فائرنگ، ایک شہری زخمی، 13 ملزمان گرفتار

18 Mar, 2024 | 03:05 PM

وقاص احمد : لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں ون ویلرز کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کی گئی، جس میں ایک شہری زخمی ہوگیا۔ 
لیاقت آباد پولیس کی جانب سے ون ویِلنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف ایکشن لیا گیا، جس میں 13 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔  

ایس پی ماڈل ٹاؤن احمد زنیر چیمہ کا کہنا ہے کہ ملزمان کو سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران حراست میں لیاگیا۔ ملزمان اکبر چوک سے جانب پیکو موڑ ون ویِلنگ کرتے ہوئے آ رہے تھے، پنڈی سٹاپ کے قریب ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کردی، اور موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ ملزمان کے دیگر ساتھی پولیس پر پتھراؤ کرتے ہوئے کار سرکار میں مزاحمت کرتے رہے۔ 

پولیس نے واقع میں ملوث  13 ملزمان گرفتار کرلیے۔ گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم فیضان شاہ، عمر فاروق، یرمیا، سلطان خان، احمد ،  سلمان، عدنان، عدیل، کاشان،اسماعیل، خلیل اور اسد شامل ہیں۔ 

 ملزمان کی جانب سے کی گئی فائرنگ کی زد میں آکر شہری علی عباس زخمی ہوا، جسے طبی امداد کے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن احمد زنیر چیمہ نے ہسپتال پہنچ کر زخمی شہری کی عیادت کی ۔ 
ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ ون ویِلنگ، ناجائز اسلحہ کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں ۔ 

مزیدخبریں