پی سی بی کا قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی کو مزید بااختیار بنانے کا فیصلہ

18 Mar, 2024 | 02:10 PM

Ansa Awais

وسیم احمد:  پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی کو مزید بااختیار بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق چیئرمین سید محسن  نقوی سلیکشن کمیٹی کو با اختیار دیکھنا چاہتے ہیں، وہ سلیکشن کمیٹی کے کسی معاملات میں  دخل نہیں دیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ  کپتانی کے حوالے سے بھی اب سلیکشن کمیٹی کو اختیار دیا جائے گا، سلیکشن کمیٹی سمیت جس شعبے کو بھی بااختیار بنایا جائے گا اس کا وہی جوابدہ ہوگا۔ذرائع نے بتایا کہ چیف سلیکٹر وہاب ریاض کے ساتھ دیگر سلیکٹرز کا فیصلہ بھی ایک ہفتے کے اندر ہوگا، قومی کرکٹ ٹیم کے کوچز کا بھی  جلد از جلد تقرر کرنے کا فیصلہ ہے۔

 ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ پی سی بی نے کوچز کے حتمی فیصلے کیلئے ایک ہفتے کا ٹارگٹ رکھ لیا گیا ہے۔
 

مزیدخبریں