شمالی وزیرستان میں فورسز کا آپریشن، کمانڈر سمیت8 دہشتگرد ہلاک

18 Mar, 2024 | 01:34 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک) سیکیورٹی فورسزکاشمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈآپریشن،آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کےشدیدتبادلےمیں8دہشت گردمارےگئے۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ادارے   آئی ایس پی آر کے مطابق  سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے ضلع میں آپریشن کیا ہے ۔آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دہشت گرد کمانڈر سحر جانان سمیت 8 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔
 جانان 16 مارچ کو میر علی میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث تھا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا،ہلاک ہونیوالے دیگر  دہشت گرد بھی قانون نافذکرنےوالےاداروں کو مطلوب تھے۔
علاقےمیں ممکنہ دہشت گردوں کےخاتمےکیلئےکلیئرنس آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسزدہشتگردی کےخاتمےکیلئےپرعزم ہیں ۔

مزیدخبریں