(ویب ڈیسک)لاہور میں برائلر مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت میں نمایاں کمی ہو گئی۔
گوشت 20 روپے سستا ہو گیا،برائلر مرغی کے فی کلو گوشت کی نئی سرکاری قیمت 563 روپے مقرر کی گئی ہے،زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 374 روپے ہے جبکہ پرچون میں 388 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔
فارمی انڈوں کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا جس سے فی درجن قیمت 269 روپے برقرار ہے۔