سٹی 42:وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین کے زیر صدارت لائیوسٹاک کمپلیکس میں اہم اجلاس کیا گیا ۔
وزیر خوراک پنجاب کا مرغی کے گوشت کی بڑھتی قیمتوں پر اظہار تشویش ،پولٹری ایسوسی ایشن ماہ مقدس میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے گوشت کی قیمتوں میں مزید کمی لائے۔
پولٹری ایسوسی ایشن نمائندگان کی یقین دہانی کہا مرغی کا ریٹ کم کرنے کیلئے ضروری اقدامات اٹھائیں گے۔
بلال یاسین کا کہنا تھا ضلعی انتظامیہ مارکیٹ میں گوشت کی قیمتوں اور کوالٹی پر سخت چیک رکھیں جبکہ گراں فروشوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔
قانون کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور محکمہ لیبر ایکشن لے گا۔
گوشت کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جائے، گراں فروشی ناقابل قبول ہے۔