صدارتی انتخاب، پیوٹن پانچویں بار روس کے صدرمنتخب  

18 Mar, 2024 | 09:40 AM

Imran Fayyaz

  (ویب ڈیسک)روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ابتدائی نتائج کے مطابق صدارتی انتخاب جیت لیا۔

 روس میں صدارتی انتخاب کیلئے ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا اور تمام پولنگ سٹیشن بند کردیئے گئے۔روس میں صدارتی انتخاب کیلئے ووٹنگ 15سے17مارچ تک جاری رہی۔روسی میڈیا کے مطابق پولنگ سٹیشنزبندہونے تک 11کروڑ 23 لاکھ ووٹرز میں سے 74 فیصد نے ووٹ ڈالا۔

 روس کےصدارتی انتخاب میں پہلی بارخیرسون اور ڈونیسک دیگردوعلاقوں میں بھی ووٹنگ ہوئی جبکہ روس کے صدارتی انتخاب میں سب سے زیادہ چیچنیامیں 96فیصد ووٹنگ ہوئی۔روس سے باہر دنیا بھرمیں 230 پولنگ سٹیشنوں پرسوا لاکھ ووٹرز نے اپنا حق رائے استعمال کیا۔

 ابتدائی نتائج کے مطابق پیوٹن نے 87.97 فیصد ووٹوں کےساتھ روسی صدارتی انتخاب جیت لیا۔ پیوٹن 1999 سے روس پر حکمرانی کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں