پی ایس ایل 8،فخر زمان اہم ریکارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب

18 Mar, 2023 | 09:25 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک)لاہور قلندرز کے اوپننگ بلے بازفخر زمان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

 تفصیلات کے مطابق قلندرز کے بائیں ہاتھ کے جارح مزاج بلے باز فخر زمان نے پی ایس ایل میں 100 چھکے لگانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے ، اس طرح فخر زمان پی ایس ایل میں چھکوں کی سنچری کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ لاہور قلندرز کے اوپننگ بلے بازفخر زمان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

 فخر زمان نے پی ایس ایل 8 کے فائنل میں اپنا پہلا چھکا لگا کر لیگ میں 100 چھکے مکمل کیے، پی ایس ایل میں کامران اکمل 89، آصف علی 88 اور شین واٹسن نے 81 چھکے لگا رکھے ہیں۔

مزیدخبریں