سوشل میڈیا پر نماز اور جمعہ کا خطبہ نشر کرنے پرپابندی عائد

18 Mar, 2023 | 02:01 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر نماز اور جمعہ کا خطبہ نشر کرنے پرپابندی عائد کردی گئی۔

سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور کے ترجمان عبداللہ العنزی نے عرب چینل سے گفتگو میں کہا کہ رمضان کے مہینے میں بیرونی لاؤڈ اسپیکر صرف اذان اور اقامت کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔وزارت اسلامی امور نے سوشل میڈیا پر نماز اور جمعہ کا خطبہ سوشل میڈیا پر نشر کرنے پر بھی پابندی لگاتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کی اپنی اہمیت ہے تاہم اس پر نشر ہونے والے مواد کو کنٹرول نہیں کیا جا سکتا۔ بعض اوقات سوشل میڈیا پر پوسٹ ہونے والے مواد سے اسلام کی دعوت کو نقصان پہنچتا ہے۔

ترجمان  نے کہا کہ رمضان کے مہینے میں بیرونی لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کے بارے میں افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ حکومت کی طرف سے مساجد کے بیرونی لاؤڈ اسپیکروں کو صرف اذان اور اقامت کے لیے استعمال کرنے کی اجازت ہے.

مزیدخبریں