(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ۔
اسلام آباد پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایمبولینس اور آگ بجھانے والی گاڑیوں کو راستہ دیں, خواتین، بچوں اور بزرگوں کا خیال رکھیں، عوام سے گزارش ہے کہ پرامن رہیں اورپولیس سے تعاون کریں، جن افراد نے گاڑیاں سڑک پر پارک کی ہیں ان سے گزارش ہے کہ گاڑیاں محفوظ مقام پر کھڑی کریں، نجی املاک کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔