ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ٹول پلازہ پر پولیس نے عمران خان کے قافلےکو روک لیا

اسلام آباد ٹول پلازہ پر پولیس نے عمران خان کے قافلےکو روک لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان توشہ خانہ کیس میں پیشی کے لیے زمان پارک لاہور سے قافلے کے ہمراہ میں براستہ موٹروے اسلام آباد کی جانب گامزن ہیں۔

دوسری جانب لاہور اسلام آباد موٹر وے پر ٹول پلازہ کا کنٹرول پولیس نے سنبھال لیا ہے اور پولیس نے اسلام آباد ٹول پلازہ پرکام کرنے والے ملازمین کو ہٹا دیا ہے۔

اسلام آباد آنے والے راستے پرکنٹینر لگا دیےگئے ہیں، پولیس کاکہنا ہےکہ عمران خان اور سکیورٹی عملےکی گاڑیوں کےعلاوہ کسی کو داخل نہیں ہونے دیا جائےگا، پولیس ٹیم کے پاس آنسو گیس کے تین سو شیل موجود ہیں۔

اسلام آباد ٹول پلازہ پر پولیس نے عمران خان کے قافلےکو روک دیا ہے اور  پولیس کسی گاڑی کو ٹول پلازہ کراس نہیں کرنے دے رہی، پولیس حکام کا کہنا ہےکہ صرف عمران خان کی گاڑی ٹول پلازہ  سے آگے جائےگی۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی پیشی کے حوالے سےایس او پیز جاری کیےگئے ہیں۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری اعلامیےکے مطابق اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے اس کی پابندی کرنا ہوگی، عدالت، احاطہ یا قریب کوئی مسلح شخص موجود نہیں ہوگا، عدالت میں ساتھ جانے والے افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ کروائی جائےگی۔

توشہ خانہ کیس کی سماعت آج جوڈیشل کمپلیکس کی نیب کورٹ نمبر ون میں ہوگی، ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کو فرد جرم عائد کرنےکے لیےطلب کر رکھا ہے۔ عمران خان ممکنہ طور پرآج جوڈیشل کمپلیکس جی الیون میں پیش ہوں گے.