پاکستان کے مختلف شہر زلزلے سے لرز اُٹھے

18 Mar, 2023 | 09:34 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے مختلف شہروں  میں علی الصبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

خیبر پختونخوا، اسلام آباد، آزاد کشمیر ، سندھ، بلوچستان، گلگت بلتستان اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں  زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،  زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش اور گہرائی 156 کلو میٹر تھی۔

 
 

مزیدخبریں