زیبرا کی کھال پر موجود سفید دھاریوں کی بڑی خصوصیت سامنے آگئی

18 Mar, 2023 | 09:13 AM

 (مانیٹرنگ ڈیسک) زیبرا کی کھال پر موجود پتلی سیاہ سفید دھاریاں کیسے کام کرتی ہیں، برسٹل یونیورسٹی کے محققین نے پتہ لگا لیا۔

سائنسی جریدے (Journal of Experimental Biology)  میں شائع ہونے والے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ زیبرا کی کھال پر سیاہ سفید پتلی دھاریاں گھوڑوں کو کاٹنے والی مکھیوں (horsefly) کے حملوں کو روکنے میں مدد دیتی ہیں۔

یہ بےقاعدہ اور چوڑائی کی حامل دھاریاں ایک ہی گہرے رنگ کی جلد کو ختم کردیتی ہیں جو ہارس فلائی کے لیے پرکشش ہوتی ہیں, محققین کی قیادت برسٹل یونیورسٹی کے سکول آف بائیولوجیکل سائنسز سے تعلق رکھنے والے پروفیسر ٹِم کیرو اور ڈاکٹر مارٹن ہاؤ نے کی۔

پروفیسر کیرو نے بتایا کہ متعدد مطالعات سے یہ تو پتہ چلتا تھا کہ ہارس فلائی دھاری دار سطح پر بیٹھے کو ناپسند کرتی ہیں لیکن یہ واضح نہیں تھا کہ وہ کس قسم کی دھاریوں کو ناپسند کرتی ہیں۔
 

مزیدخبریں