ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

Additional advocate general Punjab
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب مجیب الرحمان کیانی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ 
ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب مجیب الرحمان کیانی کا تعلق تحریک انصاف سے ہے۔ذرائع کے مطابق ایڈیشنل ایڈ وکیٹ جنرل مجیب الرحمان کیانی نے اپنا استعفیٰ منظوری کے لئے گورنر پنجاب کو بھجوادیا ہے۔

مجیب الرحمان کیانی ایڈوکیٹ 7 دسمبر 2018 کو ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب تعینات ہوئے تھے ، ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل مجیب الرحمان کیانی نے مستعفی ہونے کی وجہ خرابی صحت اور فیملی ایشو قرا ر دیا ہے۔

استعفیٰ کی کاپی سیکرٹری قانون اور ایڈوکیٹ پنجاب کو بھی بھجوائی گئی ہے۔