ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایلون مسک نے انسان کے مریخ پر پہنچنے کی تاریخ بتادی

alon musk founder tesla ceo space ship
کیپشن: alon musk
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک : انسان کب پہلا قدم مریخ پر رکھ سکے گا ، ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے ارب پتی مالک ایلون مسک نے حتمی تاریخ بتادی۔

ایلون مسک  کا خواب ہے مریخ پر انسان کو آباد کرنے کا اور وہ خود بھی زمین کی جگہ مستقل رہائش مریخ پر رکھنے کے خواہشمند ہیں۔ اس لئے انہوں نے اسپیس ایکس کمپنی بھی لانچ کی تھی۔ 

یادرہے اسپیس ایکس کی جانب سے ناسا کے خلابازوں کو چاند اور پھر مریخ پر لے جانے کے لیے اسٹار آزمائشی پروازیں مکمل  کر چکا ہے ۔ 2016 میں سوشل میڈیا پر انہوں نے خیال ظاہر کیا تھا کہ 2024 تک انسان  مریخ پر پہنچ  جائے گا مگر اب انہوں نے اپنے خیال میں ترمیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا 2029 میں ہوسکے گا اور انسان مریخ پر باقاعدہ آباد ہوسکے گا

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانیوالی ایک ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ 2029 وہ قریب ترین سال ہے جب ممکنہ طور پر انسان مریخ پر پہلا قدم رکھ سکیں گے۔