دھمکیاں ، لالچ ، تسلیاں حکومت نے منحرف ارکان اسمبلی کیلئے سب آپشن کھول دئیے 

18 Mar, 2022 | 03:38 PM

ویب ڈیسک : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے منحرف ارکان اسمبلی واپس آجائیں، انہیں کچھ نہیں کہا جائے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سندھ ہاوس میں لین دین ہو رہا ہے۔ تاہم ہم سندھ ہاوس میں داخل نہیں ہوں گے۔ سندھ ہاوس کو سٹاک ایکسچینج بنا دیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اچھا کیا کہ سندھ ہاوس میں موجود لوگوں کی ویڈیو چلائی گئی۔ جس جس کی ویڈیو چلی ہے وہ اپنے حلقوں میں جانے کے قابل نہیں رہے۔انہوں نے ناراض ارکان اسمبلی سے کہا آپ واپس آئیں گے تو آپ کے چہرے ری پینٹ ہو جائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر تصادم ہوتا ہے تو اپوزیشن کے ساتھ جانے والے ہاتھ ملتے رہ جائیں گے۔

مزیدخبریں