سٹی فورٹی ٹو: حکومت نے آرٹیکل تریسٹھ اے کی تشریح کیلئے سپریم کورٹ میں آرٹیکل ایک سو چھیاسی کے تحت ریفرنس فائل کرنےکا فیصلہ کرلیا۔
وفاقی وزیراطلاعات فوادچودھری نے ٹویٹ کیا ہے کہ سپریم کورٹ سے رائے مانگی جائیگی کہ جب ایک پارٹی رکن واضح طور پر ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہو اور پیسوں کے بدلے وفاداریاں تبدیل کرے تو ان کے ووٹ کی قانونی حیثیت کیا ہے۔سپریم کورٹ سے درخواست کی جائیگی کے اس ریفرینس کو روزانہ کی بنیاد پر سن کر فیصلہ سنایا جائے۔