(ویب ڈیسک)سڑکوں پر بھیگ مانگتے سینکڑوں لوگ ملتے ہیں جو مستحق لوگوں کا بھی حق کھا رہے ہیں، منشیات کی لت میں گرے یہ لوگ معاشرے میں بگاڑ پیدا کررہے ہیں۔ شول میڈیا پر ویڈیو میں ایک خاکروب کو منفرد طریقے سے بھیگ مانگتے دیکھا گیا۔
ویڈیو سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ایک خاکروب کو سڑکوں پر صفائی کے دوران لوگوں کے سامنے دست سوال دراز کرتے دیکھا گیا ہے۔سعودی شہری نے اپنے"ٹک ٹاک" اکاؤنٹ پر ویڈیو پوسٹ کی۔
جس میں ایک خاکروب کو دکھایا گیا جو ٹریفک لائٹ سبز ہونے پر کچرا پھینکتا ہوا نظر آتا ہے۔ پھر گاڑیوں کے رکنے کے بعد واپس لوٹ کر اسے جمع کرتا ہے۔ وہ تھکاوٹ اور مشکلات ظاہر کرنے کے لیے ماتھے کا پسینہ پونچھتے ہوئے کاروں کے قریب ہوتا ہے تاکہ لوگ اس کی مدد کریں۔
خاکروب کو ناقابل تصور طریقے سے بھیک مانگتے دکھایا گیا ہے جس کا مقصد لوگوں کو دھوکہ دینا اور ممکنہ طور پر زیادہ سے زیادہ رقم اکٹھا کرنا ہے۔ویڈیو کلپ میں اس شہر کی وضاحت نہیں کی گئی جہاں یہ واقعہ رونما ہوا، تاہم اسے 5000 لائیکس ملے اور تقریباً 4000 نے اسے شیئر کیا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں بھیک مانگنا، بھکاریوں کی کسی بھی طرح سے مدد کرنا قابل سزا جرم ہے۔ اس جرم پر ایک سال قید اور ایک لاکھ ریال جرمانہ کی سزا مقرر ہے۔
View this post on Instagram