ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی جگاڑ، ریٹیلرز نے ایف بی آر کودھوکا دینے کا نیا طریقہ ایجاد کرلیا

shoping in mega store
کیپشن: shoping in mega store
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رضوان نقوی : نئی جگاڑ، ریٹیلرز نے پوائنٹ آف سیلز سسٹم کا بھی توڑ ڈھونڈلیا ، متبادل مشینوں سے رسیدیں جاری کی جانے لگیں۔

 رپورٹ کے مطابق شہرکے بڑے ریٹیلرز نے پوائنٹ آف سیلز سے منسلک ہونے کے باوجود سیلز کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ سے بچنے کیلئے طریقہ ایجاد کرلیا ہے اور شہر کے  درجنوں بڑے اسٹورزپر سیلز چھپانے کیلئے متبادل مشینوں کے ذریعے رسیدیں جاری کرنے کی شکایات موصول ہوئی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ریٹیلرز ہر گاہک کو انوائس دینے کی بجائے بہت کم گاہکوں کو پی او ایس کی انوائس دینے لگے

ایف بی آر نے شہر کے سینکڑوں سٹورز کے خلاف صارفین کی شکایات موصول ہونے پر خفیہ مانیٹرنگ کا فیصلہ کرلیا اور اس کے لئے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں ۔ ایف بی آر کی ٹیمیں شہر کے مختلف علاقوں میں ریٹیل سٹورز سے خریداری کرکے نکلنے والے گاہکوں سے رسیدیں چیک کریں گی رسیدوں کی تصدیق نہ ہونے کی صورت میں قانون حرکت میں آئے گا اورپوائنٹ آف سیلز سسٹم کی خلاف ورزی کرکے سیلز میں ہیرا پھیری کرنے والے سٹورز کےخلاف سخت کارروائی ہوگی۔