ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خودکشی سے قبل خاتون سب انسپکٹر کا جذباتی پیغام منظر عام پر

woman sub-inspector to her mother before she committed suicide in Rahim Yar Khan
کیپشن: suicide sub inspector mary rose
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)گزشتہ ہفتے پنجاب کےضلع رحیم یار خان میں جوان سالہ خاتون سب نے خودکشی کرلی تھی، موت کو گلے لگانے سے قبل خاتون سب انسپکٹر میری روز کا جذباتی  پیغام سامنے آیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی زیر گردش ہیں۔

تفصیلات کےمطابق گزشتہ ہفتےضلع رحیم یار خان میں گھریلوجھگڑوں سے تنگ جواں سالہ خاتون سب انسپکٹر میری روز نے مبینہ خود کشی کرلی تھی۔ سب انسپکٹر میری روزکا شوہر دلاور بھی لاہورپولیس میں انسپکٹر ہے۔پولیس کا کہناتھا کہ میاں بیوی کا جھگڑا رہتا تھا،ہفتہ کے روز میری روز کافون پر شوہر سے جھگڑاہواتواس نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

خودکشی سے قبل خاتون سب انسپکٹر نے ڈریسنگ روم  کے شیشے پر لال رنگ سے ایک پیغام بھی درج کیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی زیر گردش ہیں۔پیغام میں لکھا کہ'دعا کرنا میری جان سکون سے نکل جائے ، میری بیٹیوں کی شادی کسی انسان سے کرنا جو ذمہ داری اٹھاسکے‘ پیغام میں اس بات کااندازہ لگایا جاسکتاہے کہ انہوں نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آخر خودکشی کی۔

 متوفی سب انسپکٹرمیری روز کی معصوم بیٹیاں ہیں۔خاتون رحیم یار خان میں سٹی اے ڈویژن کے پولیس اسٹیشن میں بطور انسپکٹر تعینات تھیں جن کا شمار ضلع کے بہترین افسران میں ہوتا تھا۔کیس کی تحقیقات کرنے والےایس ایس پی کا کہناتھا کہ روز کے شوہر لاہور میں مقیم ہیں جن سے پوچھ گچھ جاری ہے جب کہ کیس کی ہر پہلو سے تفتیش کی جارہی ہے اور اسے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer