وزیراعظم کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ کیساتھ حادثہ پیش آگیا

18 Mar, 2022 | 09:55 AM

ویب ڈیسک: وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ زخمی ہو گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈ یا ایپ انسٹا گرام پر جمائمہ گولڈ سمتھ نے اپنی سٹوری شیئرکی ہے۔انہوں نے تصویر شیئرکی جس میں ان کے چہرے پر زخم کا نشان دیکھا جا سکتا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے دو ایموجی بھی شیئرکیے ایک زخمی ایموجی تھا اور دوسرا سکی کرتا ہوا ایموجی تھا جس سے ظاہر ہو رہا تھا کہ جمائمہ گولڈ سمتھ کو سکی کرتے ہوئے حادثے کاشکار ہوئیں۔

انکی تصویرپر سوشل میڈیا صارفین نے انکی جلد صحتیابی کیلئے نیک خیالات کااظہار کیا ہے۔

مزیدخبریں