ویب ڈیسک:کراچی میں آتشزگی کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ گلشن اقبال میں شانتی نگرمیں جھونپڑیوں میں آگ لگنے سے4بچے اورخاتون جھلس کرجاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جھونپڑیوں میں آگ لگنے کا واقعہ شارٹ سرکٹ کے باعث ہوا جس کی وجہ سے 5جھونپڑیاں جل گئیں۔
پولیس حکام نے بتایا ہے کہ آگ لگنے سے 4بہن بھائی جاں بحق ہوئے ہیں جن میں دو بہنیں اور دو بھائی شامل تھے جبکہ ایک 4 سالہ زیبا زخمی ہوئی ہے۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 12 سالہ صائمہ،8 سالہ طیبہ کے نام سے کرلی گئی ہے جبکہ 11 سالہ فرحان،9 سالہ کامران بھی آتشزدگی کے نتیجے میں جاں بحق ہوئے ہیں۔
حکام کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد ایک ہی جھگی میں تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائربریگیڈ نے موقع پرپہنچ کرآگ پرقابو پالیا۔آتشزدگی سے 5جھونپڑیاں مکمل طورپرتباہ ہوگئیں۔