سٹی 42:وفاقی حکومت سےمحکمہ صحت سندھ کو انسداد کورونا ویکسین کی 95 ہزار ڈوز مل گئیں۔
محکمہ صحت سندھ کو وفاقی حکومت سےانسدادِ کورونا ویکسین کی 95 ہزار ڈوز مل گئیں۔ ویکسین لانے والا محکمہ صحت سندھ کا نمائندہ پندرہ ہزار ڈوز ائیر پورٹ پر ہی چھوڑ آیا۔ آف لوڈ ہونے والی ویکسین بغیرکولڈ چین کے ائیرپورٹ پر رکھی رہی۔ آف لوڈ کی جانے والی ویکسینز تین گھنٹے تاخیر سے بھجوائی گئی۔
دوسری جانب اسلام آباد میں ہیلتھ ورکرز اور 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے،اسلام آباد میں ابھی تک 35 ہزار 845 افراد ویکسی نیشن کے لیے رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔ ویکسی نیشن کے لیے رجسٹرڈ افراد میں ہیلتھ کئیر ورکرز کے ساتھ بزرگ افراد بھی شامل ہیں۔وفاق میں مجموعی طور پر 21 ہزار 952 ہیلتھ ورکرز اور سینئر شہریوں کی ویکسی نیشن ہو چکی ہے جبکہ ویکسی نیشن کے لیے رجسٹرڈ افراد میں سے 83 فیصد کی ویکسی نیشن کی جا چکی ہے۔
اسلام آباد میں ابھی تک 7 ہزار 45 بزرگ افراد کو ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی گئی ہے۔ پمز ہسپتال میں ابھی تک 6 ہزار 622، آر ایچ سی ترلائی، ویکسی نیشن مرکز میں 4 ہزار 287،سی ڈی ہسپتال میں 4 ہزار 210، فیڈرل جنرل ہسپتال میں ایک ہزار 936 اور پولی کلینک ہسپتال میں 2ہزار 487 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہےجبکہ دیگر ویکسی نیشن مراکز میں بھی ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے۔