حضرت مادھو لعل حسینؒ کے سالانہ عرس کی تقریبات منسوخ

18 Mar, 2021 | 04:18 PM

Arslan Sheikh

شاہد ندیم سپرا: کورونا وائرس سے لاہور کی شان میلہ چراغاں کی خوشیاں ماند پڑگئیں، معروف روحانی شخصیت حضرت مادھو لعل حسینؒ کے سالانہ عرس کی تقریبات منسوخ کردی گئی ہیں۔  

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی تیسری لہر میں کیسز بڑھنے کی وجہ سے میلہ چراغاں کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ معروف روحانی شخصیت حضرت مادھو لعل حسین رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کی تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں۔ محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے شیڈول کے مطابق عرس تقریبات ستائیس، اٹھائیس اور انتیس مارچ کو ہونا تھیں تاہم محکمہ صحت نے اٹھائیس مارچ تک مزارات کو بند کر رکھا ہے۔

اسی محکمہ صحت کے نوٹیفکیشن کی روشنی میں تقریبات منسوخ کی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں ترمیم کی صورت میں تقریبات منعقد کی جا سکتی ہیں تاہم موجودہ حالات کے مطابق میلہ چراغاں نہیں ہوگا۔

دوسری جانب لاہور میں گزشتہ 24 گھںٹوں کے دوران 671 نئے کورونا مریضوں کی تصدیق ہوئی، ہسپتالوں میں 390 مریض داخل ہیں جن میں سے 149 آئی سی یو اور 14 وینٹی لیٹر پر ہیں۔ میو ہسپتال میں 11، جناح ہسپتال 3، جنرل ہسپتال، حمید لطیف ہسپتال، یونیورسٹی آف لاہور ٹیچنگ ہسپتال میں 2،2 اور ڈاکٹرز ہسپتال میں کورونا سے ایک مریض کے زندگی کی بازی ہارنے کی تصدیق کی گئی۔ 

مزیدخبریں