(مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور ہائیکورٹ میں نامعلوم شخص کی جانب سے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پر انڈہ پھینکا گیا جو نشانہ چونکنے کی وجہ سے ساتھ کھڑے لیگی کارکن کو جا لگا۔
پاکستان میں پی ٹی آئی اور ن لیگی کارکنوں کے درمیان ایک دوسرے کے رہنماؤں پر سیاہی، انڈے اور جوتے مارنے کا سلسلہ بڑھتا جار ہا ہے، آج پشاور ہائیکورٹ میں درخواست قبل از گرفتاری کیس میں پیشی پر آئے (ن) لیگی رہنما کیپٹن(ر) صفدر پر نامعلوم شخص نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پر انڈہ مارنے کی کوشش کی، خوش قسمتی سے انڈہ کیپٹن (ر) صفدر کی بجائے کارکن کو جا لگا، کیپٹن (ر) صفدر ڈنڈا اٹھا کر نامعلوم شخص کی طرف دوڑے لیکن نامعلوم شخص رکشہ میں سوار ہوکر فرار ہوگیا، بعدازاں لیگی کارکنوں نے نامعلوم شخص کو پیچھا کر کے پکڑ لیا اور خوب درگت بنائی جس کے بعد اسے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
واضح رہےکہ تین روز قبل لاہور ہائیکورٹ کے باہر مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نےوزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گِل پر انڈے اور سیاہی پھینکی تھی، جس کے بعد تحریک انصاف کے کارکنوں نے متعلقہ شخص کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔