فیس بک کا صارفین پر نئی پابندی لگانے کا فیصلہ

18 Mar, 2021 | 03:18 PM

Arslan Sheikh

ویب ڈیسک: سماجی رابطے کی سب سے بڑی اور مقبول ویب سائٹ فیس بک کی انتظامیہ نے صارفین کی کسی بھی سیاسی و شہری گروپوں تک رسائی کو محدود کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فیس بک انتظامیہ نے صارفین پر بڑی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے تحت فیس بک صارفین کی گروپس تک رسائی کو محدود کرنا ہے۔ کمپنی کے مطابق ایسے صارفین جو کپمنی کے اصول وضوابط کی خلاف ورزی کریں گے ان پر 7 سے 30 تک کی پابندی عائد کی جائے گی۔ 

کمپنی کا اپنے جاری کردہ بیان میں کہنا ہے کہ پابندی کے بعد صارفین نہ تو نئے گروپس بناسکیں گے اور نہ ہی کسی کو گروپس میں شامل کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ ان گروپس کو وارننگ لیبل لگا دیا جائے گا جو گروپ جوائن کرنے والے نئے صارفین کو اس بارے میں آگاہ کرےگا کہ یہ گروپ خلاف ورزیوں کا مرتکب ہورہا ہے۔

گروپ ایڈمن کیلئے یہ لازمی ہوگا کہ وہ تمام پوسٹوں کو چیک کرنے کے بعد شیئر کرے، کسی بھی قسم کی لاپرواہی کرتے ہوئے مواد  پبلش کیا گیا تو گروپ کو اسی وقت ڈیلیٹ کردیا جائے گا۔ 

مزیدخبریں