ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری ملازمین کا حکومت کیخلاف اعلان جنگ

سرکاری ملازمین کا حکومت کیخلاف اعلان جنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: بجٹ سے پہلے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کا معاملہ، ایپکا نے 24 مارچ کو لاہور میں دھرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پبلک بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ میں ایپکا کی سپریم کونسل کی میٹنگ ہوئی، جس کی صدارت صدر ایپکا پنجاب حاجی ظفر علی خان نے کی۔ صدر لاہور ڈویژن مختار گجر اور جنرل سیکرٹری ایپکا لاہور ڈویژن ایم ضیا اللہ چودھری سمیت دیگر محکموں کے صدور اور قائدین بھی موجود تھے۔

سپریم کونسل میٹنگ یہ فیصلہ کیا گیا کہ اگر حکومت پنجاب نے بائیس مارچ تک وفاق کی طرز تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا تو سرکاری ملازمین اپنی اتحادی تنظیموں کیساتھ مل کر حکومت کیخلاف 24 مارچ کو سول سیکرٹریٹ کے باہر دھرنا دیں۔

صدر ایپکا پنجاب کا کہنا تھا کہ جب تک حکومت تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن نہیں کرے گی یہ دھرنا جاری رہے اور اس دھرنے میں پنجاب بھر سے ملازمین شرکت کریں گے۔

یاد رہے وفاقی حکومت نے گریڈ 1سے 19 تک ملازمین کی تنخواہوں میں 25فیصداضافہ کیا تھا اور اس الاؤنس کااطلاق یکم مارچ سےہوچکا ہے۔ اعلامیے کے مطابق گریڈ 1سے 16تک پوسٹوں کو کےپی حکومت کے پیٹرن پر اپ گریڈ کیا جائے گا اور آئندہ بجٹ میں ٹائم اسکیل گرانٹ کولاگوکرنےپربھی غورہوگا۔ قبل ازیں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر حکومت اور مظاہرین میں مذاکرات کےبعدنوٹیفکیشن کا مسودہ تیار کیا گیا تھا۔