ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرائیویٹ سکول مالکان نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے اہم اعلان کر دیا

 پرائیویٹ سکول مالکان نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے اہم اعلان کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (سعید احمد) کورونا لہر کے باعث سکولوں کی بندش کیخلاف پرائیویٹ سکول مالکان کی ہنگامی پریس کانفرنس، تعلیمی اداروں کو مکمل بند کرکے ظلم کیا جارہا ہے۔ سکول مالکان نے23 مارچ کو پریس کلب کے سامنے پرامن احتجاج کا اعلان کر دیا۔
 تفصیلا ت کے مطابق کورونا لہر کے باعث سکولوں کی بندش کے خلاف پرائیویٹ  سکول مالکان نے ہنگامی پریس کانفرنس میں موقف اختیار کیا ہے کہ تعلیمی اداروں کو مکمل بند کرکے ظلم کیا جارہا ہے۔ پرائیویٹ سکول مالکان نے بندش کے خلاف23 مارچ کو پریس کلب کے سامنے پرامن احتجاج کا اعلان جبکہ 28 مارچ تک سکول نہ کھولنے پر منسٹر ایجوکیشن کے دفتر کے گھیراﺅ کی دھمکی دے دی۔
پریس کانفرنس میں پروگریسو ایجوکیشنل ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر جبران بٹ سمیت سیکرٹری پنجاب ایجوکیشنل ایسوسی ایشن حافظ محمود، نائب صدر ایڈووکیٹ یونس، عبدالماجد ، ڈاکٹر کلیم جاوید سمیت دیگر پرائیویٹ  سکول مالکان نے بھی شرکت کی۔  

ایجوکیشنل ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر جبران بٹ نے کہا کہ لاکھوں بچے حکومت کی تعلیم دشمن پالیسی کی وجہ سے چائلڈ لیبر کا شکار ہوگئے ہیں۔ پنجاب بھر میں پارکس، کاروباری اداروں کے لیے وقت مقرر کیا گیا لیکن تعلیمی اداروں کو مکمل بند کر کے ظلم کیا جارہا ہے۔ 23 مارچ کو ہزاروں اساتذہ پریس کلب کے باہر اپنا پر امن احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔ 28 مارچ تک سکول نہ کھولے گئے تو ایجوکیشن منسٹر کے دفتر کا گھیراﺅ کریں گے۔