امیر زادے نے 3 سالہ بچی کو کچل دیا

18 Mar, 2020 | 10:42 PM

Malik Sultan Awan

(جمال الدین جمالی) جوہر ٹاؤن میں گاڑی نے خانہ بدوشوں اوڈوں کی تین سالہ بچی کو گاڑی تلے کچل دیا ، بچی کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی جبکہ بچی کی ماں غم سے نڈھال انصاف کی دہائی دیتی رہی۔
تین سالہ بچی لبنا ایچ بلاک جوہر ٹاؤن میں اپنے گھر کے پاس کھیل رہی تھی وہاں سے رینج رویر گاڑی گزری جس نے بچی کو کچل ڈالا بچی کی ماں نے بہت کہا کہ رک جاو رک جاؤمیری بچی گاڑی کے پیچھے ہے مگر ڈرائیور نے ایک نہ سنی اور گاڑی بچی پر چڑھ گئی۔

ڈرائیور گاڑی کو بیک کرکے موڑنے کی کوشش کررہا تھا اور بچی پیچھے کھیل رہی تھی بچی کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی بچی کی ماں آمنہ غم سے نڈھال ہو گئی ماں روتے ہوئے ملزم کو بھانسی دینے کا مطالبہ کرتی رہی ۔

رینج روئر گاڑی میں تین افراد سوار تھے ایک فرارہو گیا جبکہ دو کو لوگوں نے پکڑا لیا اور پولیس کے حوالے کر دیا ملزم عرفان شاہ ایچ بلاک جوہر ٹاؤن میں٘ اپنے رشتہ داروں سے ملنے آیا ہوا تھا پاس ہی خانہ بندوش اوڈھ برادری وہاں مقیم ہیں۔  اہل علاقہ  ڈرائیور عرفان کے ظلم کی مزمت کرتے رہے،دوسری جانب تھانہ نواب ٹاؤن پولیس نے بچی کی لاش مردہ خانہ منتقل کر دی۔

مزیدخبریں