ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری

18 Mar, 2020 | 09:25 PM

Malik Sultan Awan

(زاہد چوہدری) نوجوان مسیحا مسیحائی کا درس بھول گئے ، کورونا کے ڈرسے ہسپتالوں کے آؤٹ ڈور اور ان ڈور میں کام بند کردیا۔ ہزاروں مریض علاج معالجے کی سہولت سے محروم ہوگئے۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے دوسرے روز بھی ٹیچنگ ہسپتالوں کے آؤٹ ڈور میں ہڑتال کردی جس سے غریب مریضوں پر علاج معالجے کے دروازے بند ہوگئے ۔ ٹیچنگ ہسپتالوں کے ان ڈور وارڈز میں بھی نوجوان ڈاکٹرز نے کام بند رکھا جس سے زیرعلاج مریضوں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔ ینگ ڈاکٹرز کا مطالبہ ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ہسپتالوں میں مریضوں کی آمد کو بند کیا جائے اور انہیں حفاظتی سامان دیا جائے ۔

یاد رہےمنگل کے روز حکومت کی جانب سے ینگ ڈاکٹرز کو تمام تر حفاظتی سامان فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی تھی لیکن اس کے باوجود ہڑتال کو دوسرے روز بھی جاری رکھا گیا ۔

مزیدخبریں