(سعید احمد سعید) کرونا وائرس کے ایوی ایشن انڈسٹری پر وار جاری، گلف ائیر، تھائی ائیر، کویت ائیر اور سری لنکن ائینر نے بھی لاہور سے فلائیٹ شیڈول معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق گلف ائیر نے لاہور سے بحرین فلائیٹ آپریشن معطلی میں توسیع کر دی۔لاہور سے بحرین دو طرفہ فلائیٹ شیڈول 31 مارچ تک معطل رہے گا۔یہ فیصلہ کرونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں بحرین ایوی ایشن نے گلف ائیر اور ائیرپورٹس انتظامیہ کو آگاہ کر دیا ہے۔
دوسری جانب سری لنکن ائیر لائین نے بھی لاہور سے کولمبو فلائیٹ آپریشن بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، 19 تا 24 مارچ تک فلائیٹ آپریشن بند رہے گا۔
علاوہ ازیں کویت ائیر نے لاہور سے دوطرفہ فلائیٹ آپریشن 26مارچ تک کے لیے معطل کر دیا اور لاہور ائیرپورٹ انتظامیہ کو بھی آگاہ کر دیاہے۔ تھائی ائیر نے بھی لاہور سے بنکاک 22مارچ سے 29مارچ تک فلائیٹ آپریشن معطل کر دیا ہے۔